TG Telegram Group Link
Channel: اُردو قرآن لفظی ترجمہ
Back to Bottom
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 2

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلَّذِيۡنَ يُظٰهِرُوۡنَ مِنۡكُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِهِمۡ مَّا هُنَّ اُمَّهٰتِهِمۡ‌ؕ اِنۡ اُمَّهٰتُهُمۡ اِلَّا الّٰٓـىِٔۡ وَلَدۡنَهُمۡ‌ؕ وَاِنَّهُمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَ مُنۡكَرًا مِّنَ الۡقَوۡلِ وَزُوۡرًا‌ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ ۞

لفظی ترجمہ:
اَلَّذِيْنَ: جو لوگ | يُظٰهِرُوْنَ: ظہار کرتے ہیں | مِنْكُمْ: تم میں سے | مِّنْ نِّسَآئِهِمْ: اپنی بیویوں سے | مَّا هُنَّ: وہ نہیں | اُمَّهٰتِهِمْ ۭ: ان کی مائیں | اِنْ: نہیں | اُمَّهٰتُهُمْ: ان کی مائیں | اِلَّا: مگر | اڿ: صرف وہ عورتیں | وَلَدْنَهُمْ ۭ: جنہوں نے جنا ہے انہیں | وَاِنَّهُمْ: اور بیشک وہ | لَيَقُوْلُوْنَ: البتہ کہتے ہیں | مُنْكَرًا: نامعقول | مِّنَ الْقَوْلِ: بات سے | وَزُوْرًا ۭ: اور جھوٹ | وَاِنَّ اللّٰهَ: اور بیشک اللہ | لَعَفُوٌّ: البتہ معاف کرنیوالا | غَفُوْرٌ: بخشنے والا

ترجمہ:
(اے مسلمانو !) تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں کو مائیں کہہ بیٹھتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں بن جاتی ہیں۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں جنا ہے البتہ یہ لوگ ایک نہایت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ اور یقینا اللہ بہت معاف فرمانے والا بہت بخشنے والا ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 3

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالَّذِيۡنَ يُظٰهِرُوۡنَ مِنۡ نِّسَآئِهِمۡ ثُمَّ يَعُوۡدُوۡنَ لِمَا قَالُوۡا فَتَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّتَمَآسَّا‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ تُوۡعَظُوۡنَ بِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ ۞

لفظی ترجمہ:
وَالَّذِيْنَ: اور جو لوگ | يُظٰهِرُوْنَ: ظہار کرتے ہیں | مِنْ نِّسَآئِهِمْ: اپنی بیویوں سے | ثُمَّ: پھر | يَعُوْدُوْنَ: وہ رجوع کرلیں | لِمَا: اس سے جو | قَالُوْا: انہوں نے کہا (قول) | فَتَحْرِيْرُ: تو آزاد کرنا لازم ہے | رَقَبَةٍ: ایک غلام | مِّنْ قَبْلِ: اس سے قبل | اَنْ يَّتَمَآسَّا ۭ: کہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں | ذٰلِكُمْ: یہ | تُوْعَظُوْنَ: تمہیں نصیحت کی جاتی ہے | بِهٖ ۭ: اس سے، کی | وَاللّٰهُ: اور اللہ | بِمَا: اس سے جو | تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو | خَبِيْرٌ: باخبر ہے

ترجمہ:
اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کربیٹھیں پھر وہ اپنی کہی ہوئی بات سے واپس لوٹنا چاہیں تو ایک غلام کا آزاد کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو مس کریں۔ یہ بات ہے جس کی تمہیں نصیحت کی جا رہی ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 4

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَمَنۡ لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَهۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّتَمَآسَّاؕ فَمَنۡ لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ فَاِطۡعَامُ سِتِّيۡنَ مِسۡكِيۡنًا‌ؕ ذٰلِكَ لِتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ‌ؕ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۞

لفظی ترجمہ:
فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ: تو جو کوئی نہ پائے | فَصِيَامُ: تو روزے | شَهْرَيْنِ: دو مہینے | مُتَتَابِعَيْنِ: لگاتار | مِنْ قَبْلِ: اس سے قبل | اَنْ يَّتَمَآسَّا ۚ: کہ وہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں | فَمَنْ: پھر، جس | لَّمْ يَسْتَطِعْ: اسے مقدور نہ ہو | فَاِطْعَامُ: تو کھانا کھلائے | سِتِّيْنَ مِسْكِيْنًا ۭ: ساٹھ مساکین کو | ذٰلِكَ: یہ | لِتُؤْمِنُوْا باللّٰهِ: اس لئے کہ تم ایمان رکھو اللہ پر | وَرَسُوْلِهٖ ۭ: اور اس کے رسول | وَتِلْكَ: اور یہ | حُدُوْدُ اللّٰهِ ۭ: اللہ کی حدیں | وَلِلْكٰفِرِيْنَ: اور نہ ماننے والوں کے لئے | عَذَابٌ اَلِيْمٌ: عذاب دردناک

ترجمہ:
تو جو کوئی (غلام) نہ پائے وہ دو مہینوں کے روزے رکھے لگاتار اس سے پہلے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوئیں۔ تو جو کوئی یہ بھی نہ کرسکتا ہو تو وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ یہ اس لیے تاکہ تم ایمان رکھو اللہ پر اور اس کے رسول ﷺ پر۔ اور یہ اللہ کی (مقرر کردہ) حدود ہیں اور کافروں کے لیے بہت دردناک عذاب ہے۔
Please open Telegram to view this post
VIEW IN TELEGRAM
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 6

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا‌ ؕ اَحۡصٰٮهُ اللّٰهُ وَنَسُوۡهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ  ۞

لفظی ترجمہ:
يَوْمَ: جس دن | يَبْعَثُهُمُ: وہ انہیں اٹھائے گا | اللّٰهُ: اللہ | جَمِيْعًا: سب | فَيُنَبِّئُهُمْ: تو وہ انہیں آگاہ کریگا | بِمَا عَمِلُوْا ۭ: وہ جو انہوں نے کیا | اَحْصٰىهُ اللّٰهُ: اللہ نے اسے گن رکھا تھا | وَنَسُوْهُ ۭ: اور وہ اسے بھول گئے | وَاللّٰهُ: اور اللہ | عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ: ہر شے پر | شَهِيْدٌ: نگران

ترجمہ:
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں جتلا دے گا ان کے اعمال کے بارے میں جو انہوں نے کیے تھے۔ اللہ نے ان (اعمال) کو محفوظ کر رکھا ہے جبکہ وہ انہیں بھول چکے ہیں۔ اور اللہ تو ہرچیز پر خودگواہ ہے۔ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 7

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ مَا يَكُوۡنُ مِنۡ نَّجۡوٰى ثَلٰثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمۡ وَلَا خَمۡسَةٍ اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمۡ وَلَاۤ اَدۡنٰى مِنۡ ذٰ لِكَ وَلَاۤ اَكۡثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمۡ اَيۡنَ مَا كَانُوۡا‌ۚ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ ۞

لفظی ترجمہ:
اَلَمْ تَرَ: کیا آپ نے نہیں دیکھا | اَنَّ اللّٰهَ: کہ اللہ | يَعْلَمُ: وہ جانتا ہے | مَا: جو | فِي السَّمٰوٰتِ: آسمانوں میں | وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ: اور جو زمین میں | مَا يَكُوْنُ: نہیں ہوتی | مِنْ نَّجْوٰى: کوئی سرگوشی | ثَلٰثَةٍ: تین لوگوں میں | اِلَّا هُوَ: مگر وہ | رَابِعُهُمْ: ان میں چوتھا | وَلَا خَمْسَةٍ: اور نہ پانچ کی | اِلَّا هُوَ: مگر وہ | سَادِسُهُمْ: ان میں چھٹا | وَلَآ اَدْنٰى: اور نہ (خواہ) کم | مِنْ ذٰلِكَ: اس سے | وَلَآ اَكْثَرَ: اور نہ زیادہ | اِلَّا هُوَ: مگر وہ | مَعَهُمْ: ان کے ساتھ | اَيْنَ مَا كَانُوْا ۚ: جہاں کہیں وہ ہوں | ثُمَّ: پھر | يُنَبِّئُهُمْ: وہ انہیں بتلائے گا | بِمَا: جو کچھ | عَمِلُوْا: انہوں نے کیا | يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ: قیامت کے دن | اِنَّ اللّٰهَ: بیشک اللہ | بِكُلِّ شَيْءٍ: ہر شے کو | عَلِيْمٌ: جاننے والا

ترجمہ:
کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ جانتا ہے اس سب کچھ کے بارے میں جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ؟ نہیں ہوتے کبھی بھی تین آدمی سرگوشیاں کرتے ہوئے مگر ان کا چوتھا وہ (اللہ) ہوتا ہے اور نہیں (سرگوشی کر رہے) ہوتے کوئی پانچ افراد مگر ان کا چھٹا وہ (اللہ) ہوتا ہے اور نہیں ہوتے وہ اس سے کم (یعنی دو افراد سرگوشی میں مصروف) اور نہ اس سے زیادہ مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوں۔۔ پھر وہ ان کو جتلا دے گا قیامت کے دن جو کچھ بھی انہوں نے عمل کیا تھا یقینا اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 8

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ نُهُوۡا عَنِ النَّجۡوٰى ثُمَّ يَعُوۡدُوۡنَ لِمَا نُهُوۡا عَنۡهُ وَيَتَنٰجَوۡنَ بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَمَعۡصِيَتِ الرَّسُوۡلِ وَاِذَا جَآءُوۡكَ حَيَّوۡكَ بِمَا لَمۡ يُحَيِّكَ بِهِ اللّٰهُۙ وَيَقُوۡلُوۡنَ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ لَوۡلَا يُعَذِّبُنَا اللّٰهُ بِمَا نَقُوۡلُ‌ؕ حَسۡبُهُمۡ جَهَنَّمُ‌ۚ يَصۡلَوۡنَهَا‌ۚ فَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ ۞

لفظی ترجمہ:
اَلَمْ تَرَ: کیا تم نے نہیں دیکھا | اِلَى الَّذِيْنَ: ان لوگوں کو جنہیں | نُهُوْا: منع کیا گیا | عَنِ النَّجْوٰى: سرگوشی سے | ثُمَّ يَعُوْدُوْنَ: پھر وہ (وہی) کرتے ہیں | لِمَا: وہ (بات) جو | نُهُوْا: منع کیا گیا انہیں | عَنْهُ: اس سے | وَيَتَنٰجَوْنَ: وہ باہم سرگوشی کرتے ہیں | بِالْاِثْمِ: گناہ سے، کی | وَالْعُدْوَانِ: اور سرکشی | وَمَعْصِيَتِ: اور نافرمانی | الرَّسُوْلِ ۡ: رسول | وَاِذَا: اور جب | جَآءُوْكَ: وہ آتے ہیں آپ کے پاس | حَيَّوْكَ: آپکو سلام دعا دیتے ہیں | بِمَا: جن سے | لَمْ يُحَيِّكَ: آپ کو دعا نہیں دی | بِهِ اللّٰهُ ۙ: اس (لفظ) سے اللہ | وَيَقُوْلُوْنَ: وہ کہتے ہیں | فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ: اپنے دل (جمع) میں | لَوْلَا: کیوں نہیں | يُعَذِّبُنَا: ہمیں عذاب دیتا | اللّٰهُ: اللہ | بِمَا: اس کی جو | نَقُوْلُ ۭ: ہم کہتے ہیں | حَسْبُهُمْ: ان کے لئے کافی ہے | جَهَنَّمُ ۚ: جہنم | يَصْلَوْنَهَا ۚ: وہ ڈالے جائیں گے اس میں | فَبِئْسَ: سو بُرا | الْمَصِيْرُ: ٹھکانا

ترجمہ:
کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہیں منع کیا گیا تھا نجویٰ سے پھر وہ اعادہ کر رہے ہیں اسی شے کا جس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور وہ سرگوشیاں کرتے ہیں گناہ زیادتی اور رسول ﷺ کی نافرمانی سے متعلق۔ اور جب وہ آپ ﷺ کے پاس آتے ہیں تو آپ ﷺ کو اس (کلمہ) سے دعا دیتے ہیں جس سے اللہ نے آپ ﷺ کو دعا نہیں دی اور اپنے دل میں کہتے ہیں کہ اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا ہمارے اس طرح کہنے پر ؟ ان کے لیے تو اب جہنم ہی کافی ہے یہ اس میں داخل ہوں گے پس وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَنَاجَيۡتُمۡ فَلَا تَـتَـنَاجَوۡا بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَمَعۡصِيَتِ الرَّسُوۡلِ وَتَنَاجَوۡا بِالۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى‌ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
يٰٓاَيُّهَا: اے | الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا: ایمان والو | اِذَا: جب | تَنَاجَيْتُمْ: تم باہم سرگوشی کرو | فَلَا تَتَنَاجَوْا: تو سرگوشی نہ کرو | بِالْاِثْمِ: گناہ کی | وَالْعُدْوَانِ: اور سرکشی | وَمَعْصِيَتِ: اور نافرمانی | الرَّسُوْلِ: رسول | وَتَنَاجَوْا: اور سرگوشی کرو | بِالْبِرِّ: نیکی میں | وَالتَّقْوٰى ۭ: اور پرہیزگاری | وَاتَّقُوا اللّٰهَ: اور اللہ سے ڈرو | الَّذِيْٓ: وہ جو | اِلَيْهِ: اس کی طرف، پاس | تُحْشَرُوْنَ: تم جمع کئے جاؤگے

ترجمہ:
اے اہل ایمان ! اگر تمہیں کوئی سرگوشی کرنی ہو تو گناہ زیادتی اور رسول ﷺ کی نافرمانی کی باتوں سے متعلق ہرگز سرگوشی نہ کرو ہاں تم نیکی اور تقویٰ کے بارے میں سرگوشی کرسکتے ہو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کی طرف تمہیں جمع کیا جائے گا۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 10

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّمَا النَّجۡوٰى مِنَ الشَّيۡطٰنِ لِيَحۡزُنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيۡسَ بِضَآرِّهِمۡ شَيۡئًـا اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّمَا: اس کے سوا نہیں | النَّجْوٰى: سرگوشی | مِنَ: سے | الشَّيْطٰنِ: شیطان | لِيَحْزُنَ: تاکہ وہ غمگین کرے | الَّذِيْنَ: ان لوگوں کو جو | اٰمَنُوْا: ایمان لائے | وَلَيْسَ: اور نہیں | بِضَآرِّهِمْ: وہ ان کا بگاڑ سکتا | شَيْئًا: کچھ | اِلَّا: بغیر | بِاِذْنِ اللّٰهِ ۭ: اللہ کے حکم سے | وَعَلَي اللّٰهِ: اور اللہ پر | فَلْيَتَوَكَّلِ: تو بھروسہ کرنا چاہیے | الْمُؤْمِنُوْنَ: مومن (جمع)

ترجمہ:
یہ نجویٰ تو شیطان کی طرف سے ہے تاکہ وہ اہل ایمان کو رنجیدہ کرے حالانکہ یہ (شیطان) انہیں کچھ بھی ضرر پہنچانے پر قادر نہیں مگر اللہ کے اذن سے۔ اور اہل ایمان کو صرف اللہ پر توکل ّکرنا چاہیے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 11

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَـكُمۡ تَفَسَّحُوۡا فِى الۡمَجٰلِسِ فَافۡسَحُوۡا يَفۡسَحِ اللّٰهُ لَـكُمۡ‌ ۚ وَاِذَا قِيۡلَ انْشُزُوۡا فَانْشُزُوۡا يَرۡفَعِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ ۙ وَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ دَرَجٰتٍ ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ ۞

لفظی ترجمہ:
يٰٓاَيُّهَا: اے | الَّذِيْنَ: جو لوگ | اٰمَنُوْٓا: مومنو | اِذَا قِيْلَ: جب کہاجائے | لَكُمْ: تمہیں | تَفَسَّحُوْا: تم کھل کر بیٹھو | فِي الْمَجٰلِسِ: مجلسوں میں | فَافْسَحُوْا: تو تم کھل کر بیٹھ جایا کرو | يَفْسَحِ: کشادگی بخشے گا | اللّٰهُ: اللہ | لَكُمْ ۚ: تمہیں | وَاِذَا قِيْلَ: اور جب کہا جائے | انْشُزُوْا: تم اٹھ کھڑے ہو | فَانْشُزُوْا: تو اٹھ جایا کرو | يَرْفَعِ اللّٰهُ: بلند کردے گا اللہ | الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: جو لوگ ایمان لائے | مِنْكُمْ ۙ: تم میں سے | وَالَّذِيْنَ: اور جن لوگوں کو | اُوْتُوا الْعِلْمَ: علم عطا کیا گیا | دَرَجٰتٍ ۭ: درجے | وَاللّٰهُ: اور اللہ | بِمَا: اس سے جو کچھ | تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو | خَبِيْرٌ: باخبر

ترجمہ:
اے مسلمانو ! جب تمہیں کہا جائے کہ مجالس میں کھل کر بیٹھو تو کھل جایا کرو اللہ تمہارے لیے کشادگی پیدا کر دے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اٹھ جائو تو اٹھ جایا کرو اللہ بلند فرما دے گا ان لوگوں کے درجات جو تم میں سے واقعی ایمان والے ہیں اور جن کو حقیقی علم عطا ہوا ہے۔ اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 12

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَاجَيۡتُمُ الرَّسُوۡلَ فَقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوٰٮكُمۡ صَدَقَةً  ‌ؕ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ لَّكُمۡ وَاَطۡهَرُ ‌ؕ فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞

لفظی ترجمہ:
يٰٓاَيُّهَا: اے | الَّذِيْنَ: جو لوگ | اٰمَنُوْٓا: مومن | اِذَا: جب | نَاجَيْتُمُ: تم کان میں بات کرو | الرَّسُوْلَ: رسول | فَقَدِّمُوْا: تو تم دے دو | بَيْنَ يَدَيْ: پہلے | نَجْوٰىكُمْ: اپنے سرگوشی | صَدَقَةً ۭ: کچھ صدقہ | ذٰلِكَ: یہ | خَيْرٌ لَّكُمْ: بہتر تمہارے لئے | وَاَطْهَرُ ۭ: اور زیادہ پاکیزہ | فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا: پھر اگر تم نہ پاؤ | فَاِنَّ اللّٰهَ: تو بیشک اللہ | غَفُوْرٌ: بخشنے والا | رَّحِيْمٌ: رحم کرنے والا

ترجمہ:
اے اہل ایمان ! جب تم رسول ﷺ سے تخلیہ میں کوئی بات کرنا چاہو تو اپنی اس بات چیت سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر بھی ہے اور زیادہ پاکیزہ بھی۔ البتہ اگر تم (صدقہ دینے کے لیے) کچھ نہ پائو تو اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 13

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوٰٮكُمۡ صَدَقٰتٍ‌ ؕ فَاِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُوۡا وَتَابَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ‌ ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ  ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَشْفَقْتُمْ: کیا تم ڈر گئے | اَنْ تُقَدِّمُوْا: کہ تم دے دو | بَيْنَ يَدَيْ: پہلے | نَجْوٰىكُمْ: اپنی سرگوشی | صَدَقٰتٍ ۭ: صدقات | فَاِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا: سو جب تم نہ کرسکے | وَتَابَ اللّٰهُ: اور درگزر فرمایا اللہ | عَلَيْكُمْ: تم پر | فَاَقِيْمُوا: تو قائم کرو تم | الصَّلٰوةَ: نماز | وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ: اور ادا کرو زکوہ | وَاَطِيْعُوا اللّٰهَ: اور تم کہا مانو اللہ کا | وَرَسُوْلَهٗ ۭ: اور اس کے رسول | وَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢ: اور اللہ باخبر | بِمَا: اس سے جو | تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو

ترجمہ:
کیا تم ڈر گئے اس سے کہ (رسول ﷺ کے ساتھ) اپنی تنہائی کی باتوں سے پہلے صدقات پیش کرو ؟ پھر جب تم نے یہ نہیں کیا اور اللہ نے بھی تم پر نظر ِ عنایت فرما دی تو بس نماز قائم رکھو زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتے رہو۔ اور اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 14

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ تَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمؕۡ مَّا هُمۡ مِّنۡكُمۡ وَلَا مِنۡهُمۡۙ وَيَحۡلِفُوۡنَ عَلَى الۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
اَلَمْ تَرَ: کیا تم نے نہیں دیکھا | اِلَى: طرف، کو | الَّذِيْنَ: جو لوگ | تَوَلَّوْا: دوستی کرتے ہیں | قَوْمًا: ان لوگوں سے | غَضِبَ اللّٰهُ: اللہ نے غضب کیا | عَلَيْهِمْ ۭ: ان پر | مَا هُمْ: نہ وہ | مِّنْكُمْ: تم میں سے | وَلَا مِنْهُمْ ۙ: اور نہ ان میں سے | وَيَحْلِفُوْنَ: اور وہ قسم کھاجاتے ہیں | عَلَي: پر | الْكَذِبِ: جھوٹ | وَهُمْ: حالانکہ وہ | يَعْلَمُوْنَ: جانتے ہیں

ترجمہ:
کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں (کے طرزِعمل) پر جنہوں نے دوستی گانٹھی ہے ان لوگوں سے جن پر اللہ کا غضب ہوا ہے۔ نہ وہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں اور وہ جانتے بوجھتے جھوٹ پر قسمیں اٹھاتے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 15

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
اَعَدَّ اللّٰهُ: تیار کیا اللہ نے | لَهُمْ: ان کے لئے | عَذَابًا: عذاب | شَدِيْدًا ۭ: سخت | اِنَّهُمْ: بیشک وہ | سَآءَ: بُرا | مَا: جو کچھ | كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ: وہ کرتے ہیں

ترجمہ:
اللہ نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے سخت عذاب یقینا بہت ہی برا ہے وہ طرزعمل جو وہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 16

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ۞

لفظی ترجمہ:
اِتَّخَذُوْٓا: انہوں نے بنالیا | اَيْمَانَهُمْ: اپنی قسمیں | جُنَّةً: ڈھال | فَصَدُّوْا: پس انہوں نے روک دیا | عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ: اللہ کے راستے سے | فَلَهُمْ: تو ان کے لئے | عَذَابٌ: عذاب | مُّهِيْنٌ: ذلت کا

ترجمہ:
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے پس وہ اللہ کے راستے سے رک گئے ہیں (اور دوسروں کو بھی روکتے ہیں) پس ان کے لیے اہانت آمیز عذاب ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 17

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـئًـا‌ ؕ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
لَنْ تُغْنِيَ: ہرگز نہ بچاسکیں گے | عَنْهُمْ: ان سے ، کو | اَمْوَالُهُمْ: ان کے مال | وَلَآ: اور نہ | اَوْلَادُهُمْ: ان کی اولاد | مِّنَ اللّٰهِ: اللہ سے | شَيْئًا ۭ: کچھ، ذرا | اُولٰٓئِكَ: یہی لوگ | اَصْحٰبُ النَّارِ ۭ: دوزخ والے، جہنمی | هُمْ: وہ | فِيْهَا: اس میں | خٰلِدُوْنَ: ہمیشہ رہیں گے

ترجمہ:
ان کے کچھ بھی کام نہیں آئیں گے ان کے اموال اور نہ ہی ان کی اولادیں اللہ سے بچانے کے لیے۔ یہ آگ والے ہیں اسی میں یہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 18

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيَحۡلِفُوۡنَ لَهٗ كَمَا يَحۡلِفُوۡنَ لَـكُمۡ‌ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ عَلٰى شَىۡءٍ‌ ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
يَوْمَ: جس دن | يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ: انہیں اٹھائے گا اللہ | جَمِيْعًا: سب | فَيَحْلِفُوْنَ: تو وہ قسمیں کھائینگے | لَهٗ: اس کے لئے | كَمَا: جیسے | يَحْلِفُوْنَ: وہ قسمیں کھاتے ہیں | لَكُمْ: تمہارے لئے، سامنے | وَيَحْسَبُوْنَ: اور وہ گمان کرتے ہیں | اَنَّهُمْ: کہ وہ | عَلٰي شَيْءٍ ۭ: کسی شے پر | اَلَآ: یاد رکھو | اِنَّهُمْ: بیشک وہ | هُمُ: وہی | الْكٰذِبُوْنَ: جھوٹے

ترجمہ:
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو وہ اس کے سامنے بھی قسمیں کھائیں گے جیسے (آج) تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں اور وہ سمجھیں گے کہ وہ کسی بات پر ہیں۔ آگاہ ہو جائو کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 19

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِسۡتَحۡوَذَ عَلَيۡهِمُ الشَّيۡطٰنُ فَاَنۡسٰٮهُمۡ ذِكۡرَ اللّٰهِ‌ؕ اُولٰٓئِكَ حِزۡبُ الشَّيۡطٰنِ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ الشَّيۡطٰنِ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
اِسْتَحْوَذَ: غالب آگیا | عَلَيْهِمُ: ان پر | الشَّيْطٰنُ: شیطان | فَاَنْسٰىهُمْ: تو اس نے انہیں بھلادی | ذِكْرَ اللّٰهِ ۭ: اللہ کی یاد | اُولٰٓئِكَ: یہی لوگ | حِزْبُ: گروہ | الشَّيْطٰنِ ۭ: شیطان | اَلَآ: یاد رکھو | اِنَّ: بیشک | حِزْبَ: گروہ | الشَّيْطٰنِ: شیطان | هُمُ: وہی | الْخٰسِرُوْنَ: گھاٹا پانے والے

ترجمہ:
شیطان نے ان کے اوپر قابو پا لیا ہے پس انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ہے۔ یہ لوگ ہیں شیطان کی جماعت۔ آگاہ ہو جائو ! شیطان کی جماعت کے لوگ ہی حقیقت میں خسارہ اٹھانے والے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 20

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِى الۡاَذَلِّيۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | الَّذِيْنَ: جو لوگ | يُحَآدُّوْنَ: مخالفت کرتے ہیں | اللّٰهَ: اللہ کی | وَرَسُوْلَهٗٓ: اور اسکے رسول کی | اُولٰٓئِكَ: یہی لوگ | فِي: میں | الْاَذَلِّيْنَ: ذلیل ترین لوگ

ترجمہ:
یقینا جو لوگ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت پر ُ تلے بیٹھے ہیں وہی ذلیل ترین لوگوں میں سے ہوں گے۔
القرآن - سورۃ نمبر 58 المجادلة
آیت نمبر 21

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغۡلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِىۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ ۞

لفظی ترجمہ:
كَتَبَ اللّٰهُ: لکھ دیا (فیصلہ کردیا) اللہ نے | لَاَغْلِبَنَّ: میں ضرور غالب آؤں گا | اَنَا: میں | وَرُسُلِيْ ۭ: اور میرے رسول | اِنَّ اللّٰهَ: بیشک اللہ | قَوِيٌّ: قوی | عَزِيْزٌ: غالب

ترجمہ:
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ یقینا میں غالب رہوں گا اور میرے رسول۔ بیشک اللہ زبردست ہے زور آور ہے۔
HTML Embed Code:
2024/06/15 13:36:55
Back to Top