TG Telegram Group Link
Channel: اُردو قرآن لفظی ترجمہ
Back to Bottom
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 58

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمْ: کیا بھلا دیکھا تم نے | مَّا تُمْنُوْنَ: جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو

ترجمہ:
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
🥀 السلام علیکم ورحمــة اللہ وبرکاتــہ🥀

📢 اعلان برائـــے ممبــــران

عيدكم مبارك تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صالح الاعمال ○

💌🎉 چینل کے ایڈمن کی جانب سے تمام احباب کو عید عید الفطر مبارک ھو ۔

اللہ پاک ہمیں عید کی حقیقی خوشیاں عطافرمائے، رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ذات ہمیں ان تمام کاموں کی توفیق نصیب فرمائے جن کی برکت سے حسن خاتمہ کی سعادت ملتی ہے اور ایسے تمام کاموں سے محفوظ فرمائے جن کی نحوست سے خاتمہ بالایمان سے محرومی ملتی ہے۔ آمین

عید کے روز اس آقا مدنی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ڈھیروں درود و سلام جن کے توسط و توسل سے امت کو خوب صورت تہوار نصیب ہوا ـ

📌ضـــروری نــوٹ دعا کی درخواست ::

میرے پیارے بھائی 16 رمضان کو اللّٰہ کے پاس چلا گیا ہے جس کی یاد میں ہم کافی زیادہ غم میں ہیں آپ سب سے گزارش ہے اس کے لیے دعا کرو اللّٰہ پاک میرے بھائی محمد احسان اور جو اس دنیا سے جا چکے ہیں اس رمضان کے صدقے ان کے سب گناہ معاف کر دیں اور ان کے قبر کے معاملات آسان کرے امین ثمہ آمین

💎 بارک اللہ فیکــــــم
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 59

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | تَخْلُقُوْنَهٗٓ: تم پیدا کرتے ہو اس کو | اَمْ نَحْنُ: یا ہم ہیں | الْخٰلِقُوْنَ: جو پیدا کرنے والے ہیں

ترجمہ:
کیا اس کی تخلیق تم کرتے ہو یا ہم تخلیق کرنے والے ہیں ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 60

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ ۞

لفظی ترجمہ:
نَحْنُ: ہم نے | قَدَّرْنَا: تقسیم کی ہم نے | بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ: تمہارے درمیان موت | وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَ: اور نہیں ہم ہارنے والے۔ مغلوب ہونے والے

ترجمہ:
ہم نے تمہارے مابین موت کو ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 61

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
عَلٰٓي اَنْ: اس بات پر کہ | نُّبَدِّلَ: ہم بدل ڈالیں | اَمْثَالَكُمْ: تمہاری شکلوں کو۔ تم جیسوں کو | وَنُنْشِىئَكُمْ: اور نئے سرے سے ہم پیدا کریں گے تم کو | فِيْ مَا: اس میں جو | لَا تَعْلَمُوْنَ: تم نہیں جانتے

ترجمہ:
کہ تمہاری مثل بدل کر لائیں اور تمہیں ایسی تخلیق میں اٹھائیں جسے تم نہیں جانتے !
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 62

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
وَلَقَدْ: اور البتہ تحقیق | عَلِمْتُمُ: جان لیا تم نے | النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى: پہلی دفعہ کی پیدائش کو | فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ: تو کیوں نہیں تم نصیحت پکڑتے

ترجمہ:
اور تم (اپنی) پہلی زندگی کے بارے میں تو جانتے ہی ہو
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 63

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمْ: کیا بھلا دیکھا تم نے۔ غور کیا تم نے | مَّا تَحْرُثُوْنَ: جو بیج تم بوتے ہو

ترجمہ:
کیا تم نے کبھی غور کیا کہ یہ بیج جو تم بوتے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 64

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | تَزْرَعُوْنَهٗٓ: تم اگاتے ہو اس کو | اَمْ: یا | نَحْنُ: ہم | الزّٰرِعُوْنَ: اگانے والے ہیں

ترجمہ:
کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 65

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
لَوْ نَشَآءُ: اگر ہم چاہیں | لَجَعَلْنٰهُ: البتہ ہم کردیں اس کو | حُطَامًا: ریزہ ریزہ | فَظَلْتُمْ: تو رہ جاؤ تم | تَفَكَّهُوْنَ: تم باتیں بناتے

ترجمہ:
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں پھر تم بیٹھے رہو باتیں بناتے ہوئے
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 66

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّا: بیشک ہم | لَمُغْرَمُوْنَ: البتہ تاوان ڈالے گئے ہیں

ترجمہ:
کہ لو جی !) ہم پر تو بڑا تاوان پڑگیا۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 67

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
بَلْ نَحْنُ: بلکہ ہم | مَحْرُوْمُوْنَ: محروم کردیئے گئے ہیں

ترجمہ:
بلکہ ہم تو بالکل ہی محروم ہو کر رہ گئے۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 68

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمُ: کیا بھلا دیکھا تم نے | الْمَآءَ: پانی کو | الَّذِيْ: جو | تَشْرَبُوْنَ: تم پیتے ہو

ترجمہ:
کبھی تم نے غور کیا کہ وہ پانی جو تم پیتے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 69

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | اَنْزَلْتُمُوْهُ: اتارتے ہو تم اس کو | مِنَ الْمُزْنِ: بادل سے | اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ: یا ہم اتارنے والے ہیں

ترجمہ:
کیا بادلوں سے تم نے اسے برسایا ہے یا ہم ہیں برسانے والے ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 70

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
لَوْ نَشَآءُ: اگر ہم چاہیں | جَعَلْنٰهُ: بنادیں ہم اس کو۔ کردیں ہم اس کو | اُجَاجًا: کڑوا زہر | فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ: پس کیوں نہیں تم شکر ادا کرتے

ترجمہ:
اگر ہم چاہیں تو اسے کڑوا کردیں تو تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 71

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمُ: کیا پھر دیکھا تم نے | النَّارَ: آگ کو | الَّتِيْ تُوْرُوْنَ: وہ جو تم سلگاتے ہو

ترجمہ:
کبھی تم نے سوچا کہ وہ آگ جو تم جلاتے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 72

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِئُـوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | اَنْشَاْتُمْ: اگاتے ہو تم | شَجَرَتَهَآ: اس کا درخت | اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ: یا ہم اگانے والے ہیں

ترجمہ:
کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 73

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ ۞

لفظی ترجمہ:
نَحْنُ: ہم نے | جَعَلْنٰهَا: بنادیا ہم نے اس کو | تَذْكِرَةً: نصیحت کا سبب | وَّمَتَاعًا: اور فائدے کی چیز | لِّلْمُقْوِيْنَ: مسافروں کے لیے

ترجمہ:
ہم نے بنا دیا اس کو ایک نشانی یاد دلانے کو اور ایک بہت فائدہ مند چیز صحرا کے مسافروں کے لیے۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 74

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ  ۞

لفظی ترجمہ:
فَسَبِّحْ: پس تسبیح کیجیے | بِاسْمِ: نام کی | رَبِّكَ الْعَظِيْمِ: اپنے رب عظیم کے (نام کی)

ترجمہ:
پس تم تسبیح بیان کرو اپنے ربّ کے نام کی جو بہت عظمت والا ہے۔ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 75

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ ۞

لفظی ترجمہ:
فَلَآ اُقْسِمُ: پس نہیں میں قسم کھاتا ہوں | بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ: تاروں کے مواقع کی۔ غروب ہونے کی جگہوں کی

ترجمہ:
پس نہیں ! قسم ہے مجھے ان مقامات کی جہاں ستارے ڈوبتے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 76

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ ۞

لفظی ترجمہ:
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ: اور بیشک وہ البتہ ایک قسم ہے | لَّوْ تَعْلَمُوْنَ: اگر تم جانتے ہو | عَظِيْمٌ: بہت بڑی۔ عظیم

ترجمہ:
اور یقینا یہ بہت بڑی قسم ہے اگر تم جانو
HTML Embed Code:
2024/06/08 05:19:16
Back to Top